جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ، پاک فوج کے جوان اب پندرہ ستمبر تک ریڈ زون میں واقع اہم اور حساس عمارتوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اگست میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے لانگ مارچ اور دھرنوں کے باعث سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کیا۔ ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ، ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاﺅس سمیت اہم سرکاری اور حساس عمارتوں کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی۔ پاک فوج ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے بلائی گئی تھی تاہم دھرنے کی طوالت اور دہشت گردی کے خطرات کے باعث پاک فوج کے قیام کی مدت بڑھائی جاتی رہی۔ پندرہ جولائی کو ختم ہونے والی مدت میں اب حکومت کی جانب سے پندرہ ستمبر تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…