اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزادکشمیر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مظفرآباد کے پہاڑوں میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ابتدائی طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے مقبوضہ کشمیر، نوشہرہ ، سوات ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بٹ گرام ، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ ، نیلم اور ہٹیاں بالامیں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے فوری بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور دعائیں مانگتے نظر آئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں