جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، عابد شیرعلی کا دعویٰ

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی بلکہ صرف نادہندہ علاقوں میں بجلی بند کی جاتی ہے۔ملتان کے میپکو ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہر سال سسٹم میں بجلی کی پیداوار بڑھارہے ہیں اور گزشتہ 2 سال میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم میں سوا 3 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو اس سال 6 گھنٹے پر لائے ہیں اور ملک میں کہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی صرف نادہندہ علاقوں میں بجلی بند کی جاتی ہے جب کہ تمام کرپٹ ملازمین کو پکڑلیا گیا اب چور صارفین بھی قوم پر رحم کریں۔
عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ منسٹری کی جانب سے سحروافطا ر میں 30 فیصد سے کم لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا گیا تھا لیکن سکھرمیں 80 سے 99 فیصد فیڈرز پر لائن لاسز ہیں جس کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں کو بھی لوڈ شیڈنگ برداشت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے گرد اسٹیشن کے لیے جو زمین ہمیں اب دی گئی ہے اگر وہ 2 سال پہلے دی جاتی تو لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوتی جب کہ شاہ محمود قریشی تقریریں بہت کرتے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں پتا کہ ان کے فیڈرز پر صرف 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔وزیرمملکت نے کہا کہ کے پی کے میں اور بلوچستان میں چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں جب کہ پیسکو کو 1400 کے بجائے 1450 میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں تاہم سندھ حکومت پیسکو کی بڑی نادہندہ ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…