سوات(نیوزڈیسک)ملک بھر میں جہاں گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے لوگ پریشان اور بے حال ہیں، تو وہیں دوسری طرف سوات کے باسیوں نے کسی حد تک اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ وادی سوات اور ملحقہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، لوڈشیڈنگ اور گرم موسم سے بچنے کے لیے شہریوں کی بڑ ی تعداد دریائے سوات کے ٹھنڈے پانی میں غوطے لگاکر موسم کی شدت کو کرم کرتی ہے۔ ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لینے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں، ایسے میں بچے کہاں پیچھے رہ سکتے ہیں۔والدین کہتے ہیں کہ دریا میں نہانے کیلئے احتیاط ضروری ہے۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کا مقابلہ کرنے کیلئے دریائے سوات سے بہترین کو ئی جگہ نہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں