لاڑکانہ(نیوزڈیسک) لاڑکانہ میں حالات کشیدہ،لاڑکانہ میں سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کے جناع باغ چوک پر دھرنادے کر ٹائر نذر آتش کیے اور احتجاج کیا۔ اس موقعے پر رہنماو ¿ں یسار سندیلو، ریاض میتلو، جی ایم خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ یہ رمضان پیکیج ہے کہ ماہ رمضان کے پہلے دن سے لے کر آج تک مسلسل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو کہ دس سالوں میں بھی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں اتنی گرمی ہے کہ روزانہ کئی افراد بیہوش ہوتے ہیں جن میں سے کچھ لوگ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی فوت جاتے ہیں۔ سندھ حکومت فرضی طور پر احتجاج کرکے عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسی کے نشے میں حکمرانو مغرور ہیں جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نعرا روٹی، کپڑا اور مکان بھول گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور بجلی کی لوڈَشیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں