لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں بھی غیر ملکی فنڈز سے چلنے والی مقامی این جی اوز غیر قانونی سر گرمیوں میں پائی گئیں ہیں اور اب ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی تیاری ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے 7 این جی اوز کی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کر دی گئی۔ پنجاب میں تقریبا 140 کے قریب این جی اوز کام کر رہی ہیں۔ مختلف شعبہ جات میں سرگرم تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ ان این جی اوز کو سپورٹ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی معلومات کی بھی اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر شجاع خانزادہ نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی این جی او کو ملکی مفادات کے منافی کام کی اجازت نہیں دیں گے۔ان این جی اوز کے متعلق وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔