پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے تاجروں نے سہ فریقی اتحاد کے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے تاجروں کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علماءاسلام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آج بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی کے خلاف احتجاج میں تاجر شریک نہیں ہونگے اس حوالے سے پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز سمال انڈسٹریز کے صدر احتشام حلیم ، نائب صدر جہانگیر غفران گولڈ سمتھ ورکرز یونین کے صدر عبد الحمید خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ پشاور کے تاجروں سے بھتہ وصولی اور انہیں اغواءکرنے پر سیاسی جماعتیں خاموش ہیں لیکن جب بھی وہ اپنے مفادات کیلئے سڑکوں پر نکلتے ہیں تو پھر انہیں انکی یاد آتی ہے انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد کی جانب سے انہیں شٹر ڈاﺅن ہڑتال میں شرکت کی دعوت ملی تھی تاہم تاجروں نے شرکت سے انکار کرتے ہوئے دکانیں کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔