اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاق نے وزارت منتقلی کے تحت محکمہ صحت سندھ کے چار پروجیکٹس کی فنڈنگ روک دی ، ان میں ہیپا پائٹس ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، ز چہ بچہ پروگرام اور بلائنڈنس کنٹرول پروگرام شامل ہیں ، جون 2015کے بعد تمام پروجیکٹس صوبے کو منتقل ہو جائیں گے ۔وفاقی کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیپا ٹائٹس ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، زچہ بچہ پروگرام اور بلائنڈنس کنٹرول پروگرام کیلئے وفاق کو جون 2015تک فنڈنگ کا کہا گیا تھا جو اب روک دی گئی ہے ، جون 2015تک تمام پروجیکٹس صوبے کو منتقل ہو جائیں گے جس کے باعث تمام پروجیکٹس کی فنڈنگ ، ملازمین کی تنواہوں کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے ، پروگرامز کو صوبائی حکومت اپنے بجٹ 2015-16میں شامل کرے تا کہ تمام پروگرامز کو صوبائی حکومت کے ماتحت پورا سال چلایا جائے ، خط میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹس پر حکومت سندھ انتظامات کرلے 15جون کے بعد وفاق پر ذمہ داری نہیں ہو گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں