لاہور (نیوزڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پولیس ایمر جنسی کی جدید سروس 15 کا دائرہ کا ر مرحلہ وار صوبہ کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔اس جدید سروس سے حادثے کی جگہ پر جلد پہنچنے اور جرائم پر قابو پانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز یہاں قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائنز میں پولیس ایمر جنسی کی جدید سروس 15 کے دفتر کے دورہ کے موقع پر کہی۔کیپٹیل پولیس آفیسر لاہور محمد امین اویس،ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حید راشرف ،ایس پی ہیڈ کوارٹر اور دیگر اعلی افسر ان بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ 15 کی جدید سروس پولیسنگ کے نظام اور امن وامان کے قیام میں حیرت انگیز بہتری لانے کے معاون ثابت ہوگی۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اس موقع پر موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ماڈل تھانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے اور صوبہ کے دیگرتمام بڑے شہروں میں بھی ماڈل تھانے قائم کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک فرسودہ اور روایتی تھانہ کلچر کو یکسر تبدیل کر دیا جائے گا جس سے لوگوں کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لوگوں کی حفاظت