کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی اورخیبرپختونخوا حکومتوں کے درمیان وسائل کی تقسیم پراختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں، پی ٹی ا ئی کی کے پی کے حکومت وفاق کے خلاف 12مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنادے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کے دھرنے سے خطاب کریں گے، یہ دوسراموقع ہوگاجب اسلام ابادمیں پی ٹی ائی دھرنادے گی،پہلادھرناانتخابات 2013میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی ائی کی قیادت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستورپر دیاتھا، دھرنے کوکامیاب بنانے کے لیے پی ٹی ائی نے کے پی کے میں مسلم لیگ ن کے علاوہ جماعت اسلامی سمیت دیگرپارلیمانی جماعتوں سے رابطے شروع کردئے ہیں اورانھیں دعوت دی گئی ہے کہ صوبے کے وسائل کی فراہمی کے لیے دھرنے میں شرکت کی جائے