اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں چھ لاکھ آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ آئی ڈی پیز کی واپسی کے ساتھ ان کا محفوظ مستقبل بھی ہماری ذمہ داری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے جن علاقوں میں امن قائم ہو چکا وہاں پر آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ 16 مارچ سے شروع ہونیوالا متاثرین کی واپسی کا عمل جولائی تک جاری رہے گا۔ پہلے مرحلے میں 6 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ متاثرین کی واپسی کے ساتھ ساتھ ان کا محفوظ مستقبل بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ قبائلی عوام کو صحت و روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں وہ پر امن اور پاکستان کے خیر خواہ ہیں۔
آئی ڈی پیز کی واپسی اور ان کا محفوظ مستقبل ہماری ذمہ داری ہے: گورنر خیبر پختونخواہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
طلبہ کیلئے ای بائیکس، ایک لاکھ مزید بائیکس کا اعلان، درخواست کی آخری تاریخ آگئی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
ملک بھر میں سونےکی قدر میں کمی
-
پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری



















































