ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

اسمبلی میں عمران خان کی عزت افزائی ‘ ریحام خان نے دما دم مست قلندر

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان کو ایوان میں واپسی پر حکومتی اور حزب اختلاف کے ارکان نے آڑے ہاتھوں کیا لیا کہ یہ بات عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو بہت ناگوار گزری جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کردیا۔ تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی قیادت میں 7 ماہ بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایوان پہنچے جہاں یہ اجلاس یمن کی صورتحال پر بلایا گیا تھا لیکن ایوان میں عمران خان سے خائف بیٹھے حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین نے ان پر چڑھائی کردی جس کے بعد پارلیمنٹ میں خوب شور شرابہ ہوا اور گو عمران گو کے نعرے بھی لگے جب کہ اس دوران وزیر دفاع خواجہ آصف جذبات میں آکر تحریک انصاف والوں کو شرم و حیا بھی دلاتے رہے۔ عمران خان کی اہلیہ ریحام کو اپنے شوہر نامدار کی اس عزت افزائی پر اس قدر غصہ آیا کہ وہ اس پر قابو نہ رکھ سکیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مشترکہ اجلاس کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’’کیا یہ یمن کی صورتحال پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا جب کہ مشترکہ اجلاس کسی اور سمت جارہا ہے‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…