ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

آج تحریک انصاف کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا ہوا‘ حکومتی وزیر نے تمام بدلے چکا دیے

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تحریک انصاف کے ارکان کی موجودگی پر ایوان ایک بار پھر مچھلی بازار بن گیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا سیشن شروع ہوا تو صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب وزیردفاع خواجہ آصف نے اسپیکر سے درخواست کی کہ تحریک انصاف کے ہر رکن سے انفرادی طور پر استعفوں سے متعلق پوچھا جائے اور انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کوتھوڑی شرم اورحیاہونی چاہیے جس پر ایوان میں گو عمران گو اور شیم شیم کے نعرے بلند ہونے لگے جب کہ اسپیکر ایاز صادق نے آئین کی شق 64 پڑھ کر سنائی اور کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین استعفوں کی تصدیق کے لئے ایوان میں نہیں آئے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ استعفیٰ دینا نہیں چاہتے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی علامتی طور پر احتجاجاً ایوان سے باہر چلے گئے۔ مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت خود پی ٹی آئی اراکین کو اسمبلی میں لیکر آئی ہے اور اب کیا وزیردفاع چاہتے ہیں کہ 34 ضمنی انتخابات ہوجائیں کیا ہم منی جنرل الیکشن کے متحمل ہوسکتے ہیں اگر نہیں تو حکومت کو لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ا?گے بڑھنا چاہیئے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر حکومت سعودی عرب فوج بھیج رہی ہے تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے ہوئے واضح طور پر ترجیحات سے آگاہ کیا جائے، حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جاتا ہے لیکن بتایا کچھ نہیں جاتا اس لئے حکومت بتائے کہ سعودی عرب سے کیا وعدے کئے ہیں۔ اعتزاز احسن نے سوال اٹھائے کہ اگر پاکستانی فوجی دستے جائیں گے تو وہ کس کی کمان میں ہوں گے؟ اور اگر پاکستان نے فوج بھیجی تو اس کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟

 

 



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…