جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاؤ یونیورسٹی میں ایشیا کے سب سے بڑے آپریشن کمپلیکس کا افتتاح

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ایشیا کے سب سے بڑے انتہائی نگہداشت یونٹ اوراپریشن کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔ائی سی یو اور وینٹی لیٹر کے اخراجات 3سے 5ہزار روپے یومیہ ہیں،غریب و مستحق مریضوں کے لئے تمام سہولتیں بلا معاوضہ ہونگی۔ائی سی یو کو گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے نام سے منسوب کیاہے،ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے اوجھا کیمپس میں ایشیا کے سب سے بڑے انتہائی نگہداشت یونٹ اوراپریشن کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جگرکی پیوندکاری کے مرکز کے قیام کا بھی اعلان کیا،تقریب میں لیور ٹرانسپلانٹ کی سربراہ ڈاکٹر رعنا مسعود قمر،ترکی سے جگرکی پیوندکاری کی تربیت مکمل کر کے ا نے والی ٹیم کے سربراہ سرجن شمس، پرنسپل و ڈائریکٹر اوجھا پروفیسر مسرور، پروجیکٹ ڈائریکٹر برکات راجپوت سمیت دیگر ارکان فیکلٹی بھی موجود تھے۔پروفیسر مسعود حمید خاں کا کہنا تھا کہ اپریل میں اوجھا کیمپس میں جگرکی پیوندکاری کاعمل شروع کردیاجائے گا، یونیورسٹی کے سرجنز امریکا اورترکی سے تربیت مکمل کرکے کر کے ائے ہیں، یونیورسٹی ملک کی پہلی پبلک سیکٹرکی میڈیکل یونیورسٹی ہے جس نے لیورٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کیا،انسٹیٹیوٹ برائے امراض جگر، معدہ وانت میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس دی جاتی ہے،مرکز میں شدید بیمار مریضوں کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ میں جدید مانیٹرز اور وینٹی لیٹرز بھی رکھے گئے ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی جدید ترین فیبرو اسکین مشین لائی گئی ہے جو بغیر بایوپسی جگرکی اندرونی کیفیت بتاسکتی ہیاورجگرکی چربی اور دیگر امراض کی تشخیص کی بدولت بروقت علاج ممکن ہوسکے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…