کراچی(نیوز ڈیسک) سینئر سیاست دان نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لیاری میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔یاد رہے کہ نبیل گبول نے حال ہی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
استعفیٰ دینے کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور ایم کیو ایم مس فٹ تھے اور وہ قومی سطح پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھئے: زہرہ شاہد کا قاتل میں نہیں عمران خان ہیں
ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کا ٹاسک پٹنی نامی ٹارگٹ کلرکودیاگیا۔انہوں نے کہا کہ لیاری میں قتل کا منصوبہ اسلئے بنایا گیا تاکہ الزام گینگ وار پر عائد ہو۔نائن زیرو پر رینجرز کے سرچ آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چھاپے کا علم سب کو تھا اور اسے سینیٹ انتخابات سے قبل ہونا تھا تاہم کچھ سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو چھاپے کے بارے میں پہلے سے ہی علم تھا۔
نبیل گبول نے کہا کہ نائن زیرو پر چھاپہ تو صرف شروعات ہے جبکہ کراچی میں وزیرستان سے بھی زیادہ اسلحہ ہے۔