اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نائن زیرو پر چھاپے سے خوشی ہوئی ، الطاف حسین بزدل ہیں : عمران خان

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن بالکل درست ہے جبکہ رینجرز نے اگر چھاپہ مارا ہے تو انہیں اس کی معلومات ملی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کراچی سمیت ایم کیو ایم کو الطاف حسین سے نجات دلوائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کچھ سنجیدہ لوگ ان کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں الطاف حسین سے نجات دلوائی جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین دہشت گرد ہیں جبکہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ بھی الطاف حسین کے سر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین سے بڑا کوئی بزدل نہیں ہے اور اسی لیے وہ پچھلے 23 سال سے ملک سے فرار ہے اور باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو قتل کروا رہا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کبھی بزنس مینوں کو دھمکی دیتا ہے تو کبھی میڈیا نمائندوں کو ۔اسی کے خوف کی وجہ سے کسی نے تحریک انصاف کی رہنماءزہرہ شاہد کے قتل کی ایف آئی آر تک درج نہیں کروائی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد کے قاتل گرفتار ہیں جبکہ ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے جو ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے بالی وڈ کے فلم سازوں سے درخواست کی ہے کہ وہ الطاف حسین کو بطور ولن فلموں میں کام دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو وہاں بروئے کار لائیں اور ان سے پاکستان کی عوام کو نجات حاصل ہو سکے۔ تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید کی جعلی ڈگری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ پشاور یونیورسٹی میں اے این پی کے لوگ موجود ہیں جنہوں نے سازش کے تحت اسے نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا جب مراد سعید پشاور یونیورسٹی سے اپنی ڈگری لینے گئے تو اے این پی کے کارکن وہاں پہنچ گئے اور ان کے خلاف کیس بنا لیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مراد سعید کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر تعلیم کو بھی حکم دے دیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی اور نائن زیرو پر آپریشن کا کریڈٹ نواز شریف کو نہیں جاتا جبکہ انہیں صرف کرسی بچانے کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو اپنی کرسی بچانے کے لیے اسائیل سے بھی ملنا پڑے تو وہ اس کے بھی ساتھ مل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مک مکا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب لندن ہائی کورٹ نے کے جج نے فیصلہ دیا ہے کہ نواز شریف کی کمپنی التوفیق نے 3 ارب روپے نہیں دیے ہیں جبکہ عمران خان کے مطابق نواز شریف کا موقف ہے کہ وہ پیسے انہیں ان کے عربی دوست نے دیے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ مجھے بھی ایسا دوست دے جو 300 کروڑ روپے تحفے میں دے دے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی رمضان شوگر مل کا راستہ بنانے کے لیے عوام کے پیسوں سے 2 ارب روپے کا پل تعمیر کروایا ہے ۔ این اے 122 کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایاز صادق نے دھاندلی نہیں کی تو وہ نادرا جانے سے کیوں گھبرا رہے تھے۔انہیں چاہیئے کہ اگر وہ بے قصور ہیں تو ایک مرتبہ حلقے کی تحقیقات کروا لیں اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…