حکومت کا آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ

3  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد: حکومت نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کو تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذہ سمیت اسکول اسٹاف کے لیے بھی تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ کا ہے جس کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی سمری میں آرمی پبلک اسکول حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی ایوارڈ کی سفارش کی گئی ہے جسے فوری طور پر منظور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے شہید ہونے والے 122 طلبا، 20 اسکول اسٹاف اور 2 اساتذہ کو ان کی بہادری پر ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا جسے ان کے لواحقین وصول کریں گے۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…