اسلام آباد( نیوزڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں دو مشکوک ٹرکوں کے ذریعے دہشتگردی کی واردات کا امکان ہے ، اس حوالے سے حساس اداروں کو رپورٹ ملی ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں دو مشکوک ٹرک داخل ہوئے ہیں جن کے ذریعے دہشتگردی کی واردات کا امکان ہے ، حساس اداروں نے ان دونوں ٹرکوں کے نمبرز حاصل کر لئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی یونیفارم میں بھی ملبوس ہوسکتے ہیں ۔