کراچی:عافیہ موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اپنے اقتدار کے سوا کسی کی کوئی فکر نہیں’ وزیراعظم نواز شریف کی مرضی اور کوشش ہو تو عافیہ صدیقی کل واپس آسکتی ہے مگر (ن) لیگ اقتدار کیلئے امریکہ کی امنگوں کے خلاف ایک لفاظ بھی نہیں بولنا چاہتی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ نواز شریف جتنی دیر اپوزیشن میں رہے عافیہ کے نام پر بھرپور سیاست کرتے رہے ہیں اور انکو پاکستان واپس لانے کا بھی وعدہ کرتے تھے مگر اقتدار میں آنے کے بعد وہ سب کچھ بھول چکے ہیں اور انکی توجہ صرف اقتدار بچانے پر مر کوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صد یقی بےگناہ ہے جسکا اعتراف خود امریکہ کے لوگ بھی کرتے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر وزیراعظم نواز شر یف کی مرضی اور کوشش ہو تو عافیہ صد یقی کو کل نہیں آج ہی پاکستان واپس لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا رویہ اپنی جگہ مگر مجھے بہت امید ہے یہ سال ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا ہے ان کی رہائی میں تاخیر سے ملک کی تذلیل ہو رہی ہے۔