جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مشکوک بینک ٹرانزیکشن

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد – سٹیٹ بینک نے ملیشیاء سے 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی غیر معمولی اور مشکوک منتقلی بلاک کر دی۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سٹینڈرڈ چارٹر بینک نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (اے ایم ایل اے) کے تحت مشکوک ٹرانسیشکن رپورٹ (ایس ٹی آر) کی تھی۔یہ رقم پشاور میں دو لوگوں کے مشترکہ اکاونٹ میں منتقل ہونا تھی لیکن بینک نے اس کی اطلاع وزارت خزانہ کے ایک نگران یونٹ (ایف ایم یو) اور سٹیٹ بینک کو دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے متعلقہ حکام کی تسلی ہونے تک قانون کی مدد سے رقم کی منتقلی بلاک کروا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور اکاونٹ میں آنے کے بعد اس رقم کو کراچی میں نئی شروع ہونے والی ایک ہاوسنگ سکیم میں استعمال ہونا تھا۔اے ایم ایل اے کے تحت بینکوں اورمالیاتی اداروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ رقوم کی مشکوک منتقلی کے حوالے سے ایف ایم یو کو ضرور آگاہ کریں۔بینک کی جانب سے مطلع کیے جانے پر ایف آئی اے اور ایف ایم یو کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی رقم کی ادائیگی یا اکاونٹ منجمد کرنے
کیلئے سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ضابطے کی کارروائی مکمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…