وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روس سے تعلق رکھنے والی صحافی اور برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں بیورو چیف ماریہ گولونینا کی لاش ملی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ماریہ گولونینا کی لاش سیکٹر ایف 8 ٹو میں واقع ان کے دفتر کے واش روم سے ملی، جسے دفترکے عملے نے پمز ہسپتال منتقل کیا۔ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ماریہ کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔قتل ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔خاتون صحافی کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ پاکستان میں رائٹرز کی بیورو چیف ہیں اور کافی عرصے سے اسلام آباد میں مقیم تھیں۔ پولیس کے مطابق ماریا گلالینو کا تعلق روس سے ہے جو ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان کیلئے بیورو چیف تھیں۔ پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ کے مطابق ماریا گلالینو کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے اور ان کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات بھی نہیں ہیں تاہم ان کا پوسٹ مارٹم لواحقین کی اجازت کے بعد ہی کیا جائے گا اور ہلاکت کی وجہ بھی اس کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ روسی سفارت خانے نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے جب رابطہ کریں گے تو حکومتی سطح پر لاش کو روسی سفارت خانے کے حوالے کیا جائیگا۔