لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں ورلڈ کپ 2015 ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مسلسل 2 میچ ہارنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ‘عدالت سے شکست کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی استدعا۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مسلسل میچ ہارنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں چیئرمین پی سی بی شہریار، چیف سلیکٹرمعین خان اور گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ کہ وہ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کر ے۔