اسلام آباد : دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں نے غیرملکی مہمانوں کی آمد پر خودکش حملوں کا سلسلہ شروع کردیا‘ چینی وزیرخارجہ کے بعد ترک وزیراعظم کی آمد پر دہشت گرد حملہ کرکے بیرونی دنیا میں پاکستان کا تاثر خراب کرنے کی مذموم کوشش۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے 13 فروری کو چینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر پشاور میں حیات آباد کی امام بارگاہ کو نشانہ بنایا جس میں 22 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ چینی وزیر خارجہ کے بعد 17 فروری کو ترک وزیراعظم کی آمد پر لاہور کو نشانہ بنایا گیا۔ لاہور خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 سے زائد زخمی ہوئے۔