منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے محبت ہے ،سیاست میں کبھی مداخلت نہیں کرونگی ، سعیدہ وارثی

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ہاؤس آف لارڈ کی رکن سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت ہے لیکن پاکستان کی سیاست میں کبھی مداخلت نہیں کرونگی ، چوہدری محمد سرور کو بھی سمجھایا تھا کہ پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے نہ جائیں ، برطانیہ اور یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے ، مسلم کمیونٹی کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے اصولوں پر کی ہے ، غزہ میں حکومتی پالیسی مناسب نہیں تھی اس لئے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا ۔ غزہ سمیت دیگر امور پر پارٹی کے اختلافات ہیں کسی کمیونٹی پر حملہ ہو تو آواز اٹھانا چاہیے یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اسلام کے دشمن اسلام کو بدنام کررہے ہیں اسلام امن پسند مذہب ہے انہوں نے کہا کہ سیاست پریشانی کا نام ہے لیڈر شپ آسان نہیں مسلمان کمیونٹی کو چیلنجز آرہے ہیں اس لئے سیاست میں آئی ہوں ۔ برطانیہ میں کچھ لوگ فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو عبادات کرنے میں آزادی ہے تاہم نوکریاں ڈھونڈنے میں مسائل پیش آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کبھی نہیں آؤں گا اور نہ ہی مداخلت کروں گی پاکستان میں سیاست کرنے کا میرا حق نہیں ہے ۔ چوہدری محمد سرور کو سمجھایا تھا کہ پاکستان میں سیاست نہ کریں یہاں سے مدد کریں ان کی کامیابی کے لئے اب دعا گو ہوں پاکستان کے عوام جس کو وزیراعظم بنائینگے ان کے ساتھ مل کر کام کرینگے



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…