پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ترک وزیراعظم کا دورہ پاکستان ، ترکی کا ’ضرب عضب‘ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان ، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں: وزیراعظم نوازشریف

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر موجود ترکی کے وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو نے دہشتگردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ‘ضرب عضب‘ کے متاثرین کی بحالی کے لیے دوارب ڈالر امداد کا اعلان کردیا اورکہاکہ مارچ میں افغانستان ، پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترک مہمان کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی خطے کے دواہم ممالک ہیں ، سانحہ پشاور پر غیرمتزلزل حمایت پر شکرگزار ہیں ، آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی مذہب کی توہین کی مذمت کرتے ہیں ، کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں ۔ ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ترکی اور پاکستان نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ملاقاتوں میں پاک ترک تعلقات کو مزید بہتربنانے کااعادہ کیاہے ، خطے کی ترقی اور عالمی امن میں ترکی کا اہم کردار،سیکیورٹی اوردفاع کے میدان میں تعاون جاری رہے گا۔ ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو نے کہاکہ پاکستان اُن کا دوسرا گھر ہے جہاں وہ دوسری دفعہ آئے ہیں لیکن بحیثیت وزیراعظم یہ اُن کاپہلا دورہ ہے ، ترکی میں کوئی بھی وزیراعظم کاعہدہ سنبھالے تو پاکستان کا دورہ کرتاہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ، تجارت اورتوانائی بحران پر اہم فیصلے کیے ، پاکستان کے ساتھ 51معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں ، باہمی تجارت بڑھاکر تین ارب ڈالر تک پہنچائی جائے گی ، پی آئی اے اور ترک ایئرویز کی پروازوں کی تعداد بڑھائیں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ نئی افغان حکومت اور پاکستان کے تعلقات پرخوشی ہوئی ، مارچ میں پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…