اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 56لاکھ موبائل فون سمیں بلاک کردی گئی ہیں ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے اور اب تک غیر تصدیق شدہ 56لاکھ سمیں بند کردی گئی ہیں ترجمان کے بقول ملک بھر میں 13کروڑ 57لاکھ سمیں شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ ہیں جن میں سے اب تک 4کروڑ 74لاکھ سمیں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کی جاچکی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین مقرر کردہ تاریخ تک سمیں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ کراسکتے ہیں جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں