اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا سب سے بڑا مطالبہ منظور!!! الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

datetime 16  فروری‬‮  2015 |

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں 78 لاکھ نئے ووٹروں کے اندراج اور فہرست میں موجود ووٹروں کی فوتگی، ترک شہریت یا شناختی کارڈ سے محرومی کی وجہ سے 5 لاکھ ووٹرز کو فہرستوں سے نکالنے کافیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختوانخوا میں مئی 2015ء میں متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرست میں 12 لاکھ نئے ووٹرز شامل کئے جائیں گے جبکہ سینٹ کے 5 مارچ کو ہونے انتخابات کیلئے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی ، 52 نشستوں کیلئے 184 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری کی جائیگی۔ پیر کو یہاں الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس سردار محمد رضا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے ممبران جسٹس (ر) محمد روشن عیسانی، جسٹس (ر) ریاض کیانی، جسٹس (ر) شہزاد اکبر خان اور جسٹس (ر) فضل الرحمان، چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین، قائم مقام سیکرٹری سید شیر افگن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اور خیبرپختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر مئی 2015ء میں خیبرپختوانخوا میں متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے شناختی کارڈ ہولڈر نوجوانوں کے ووٹوں کے اندراج اور وفات پا جانے والے یا پاکستانی شہریت ترک کرنے والے یا قومی شناختی کارڈ سے محروم ہونے والے ووٹروں کے نام فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد بقیہ تینوں صوبوں میں بھی یہی عمل دہرایا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عام انتخابات 2013ء کے بعد نادرا نے 78 لاکھ نئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کئے ہیں جو انتخابی فہرستوں میں شامل ہونے ہیں جبکہ 5 انتخابی فہرست سے فوتگی، ترک شہریت یا شناختی کی معطلی پر پانچ لاکھ کے قریب ووٹرز نکالے جانے ہیں خیبرپختوانخوا میں انتخابی فہرستوں میں 12 لاکھ نئے ووٹرز شامل کئے جائینگے قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری عبوری فہرست کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے سینٹ کی ایک جنرل اور خواتین کیلئے مختص ایک نشست پر 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، فاٹا سے 4 جنرل نشستوں کیلئے 43، پنجاب سے 7 جنرل 2 خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے 23 ،سندھ سے 7 جنرل دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے 28، خیبر پختونخواہ سے 7 جنرل دو خواتین دو ٹیکنوکریٹ اور ایک غیر مسلم نشست کیلئے 39 جبکہ بلوچستان سے 7 جنرل دو خواتین دو ٹیکنوکریٹ وعلماء اور ایک غیر مسلم نشست کیلئے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 اور 20 فروری کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 28 فروری کوواپس لئے جا سکیں گے ، اسی روز حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…