’21 ویں آئینی ترمیم متنازع ہے’

16  فروری‬‮  2015

اسلام آباد : جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الحمان نے اکیسویں آئینی ترمیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر دینی جماعتوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی دارلحکومت میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 21 ویں آئینی ترمیم متنازع ہے اورانتشار کا باعث بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دینی جماعتوں کے تحفظات دورکرنے کے لئے اکیسویں آئینی ترمیم میں تبدیلی کرے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کی آڑ میں مدارس کے خلاف کارروائی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئےقانون میں دہشت گردی کی تعریف پردینی جماعتوں کےتحفظات برقرارہیں جو حکومت کی جانب سے دور کئے جانے چاہییں۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک میں موجود دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کریں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…