(ن) لیگ اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے جو ڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے،عمران خان

15  فروری‬‮  2015

اسلام آباد: تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘(ن) لیگ اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے جو ڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کو کسی صورت انکے عزائم میں کا میاب نہیں ہو نے دیا جائیگا ۔ وہ مقامی ہوٹل میں تحر یک انصاف کی صوبائی پا رلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید ‘وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی ‘سیکرٹری جنرل جہا نگیر تر ین ‘ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور دیگر بھی اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید اور دیگر اراکین اسمبلی نے اس موقعہ پر عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی پالیسوں کی بھی مکمل حمایت کی ہے جبکہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے اسی وجہ سے جب بھی دھاندلی کی تحقیقات کی بات کی جاتی ہے تو (ن) لیگ کے لوگ چور مچائے شور کی پالیسی کے تحت شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے عام انتخابات سے پہلے قوم سے جو بھی وعدے کیے تھے ان پر آج تک عمل نہیں کیا اور حکمرانوں کے ”ناکام تجر بہ “نے قوم کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا او ر آج عوام نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ا ور انکوکے مظالم کو کسی بھی صورت مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…