اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

3 مرتبہ پھانسی ملتوی ہونے والے قیدی کو مقتول کے لواحقین نے معاف کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 3 مرتبہ سزائے موت ملتوی ہونے کے بعد مقتول کے لواحقین نے قیدی کو معاف کردیا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید شعیب سرور نے 21 جنوری 1996 کو واہ کینٹ میں معمولی جھگڑے پر اویس نواز نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا، جس پر مقامی عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی لیکن جسے اللّہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق 3 مرتبہ اس کی پھانسی کا وقت مقرر ہوا اور تینوں ہی بار اس کی پھانسی ملتوی ہوگئی۔ آخری مرتبہ اس کی پھانسی کا دن 3 فروری مقرر ہوا تھا، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ معطل کرنے کی پٹیشن خارج ہونے کے بعد اس کی اپنے گھر والوں سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی۔ ایک جانب شعیب سرور اپنی سزا پر عمل درآمد پر کھڑا تھا تو دوسری جانب اس کے گھر والے مقتول کے خاندان سے معافی حاصل کرنے کی آخری کوششوں میں مصروف تھے جو رنگ لے آئیں، فریقین میں راضی نامہ ہونے پر صدر ممنون حسین نے سزا پر عمل درآمد سے 6 گھنٹے قبل پھانسی 3 ہفتوں کے لئے موخر کرتے ہوئے مجرم خاندان کو راضی نامہ کا آخری موقع دیا، قاتل اور مقتول کے گھر والوں کے درمیان ہونے والا راضی نامہ تیار کر لیا گیا ہے جو پیر کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسی دن شعیب سرور کی رہائی بھی عمل میں آجائے گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…