پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پریشانی کی کوئی بات نہیں ورلڈکپ جیتیں نہ جیتیں شاہین بھارتی ٹیم کو ضرور ہرائیں گے

datetime 14  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر بلایاجانے والا قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن ہی کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر ایجنڈا مکمل کیے بغیر غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کرنا پڑا۔ اجلاس کے آخری روز عالمی کرکٹ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین اتوار کے روز ہونیوالے ٹاکرا کی بازگشت سنائی دی جبکہ سکھ کی بنیان کا بھی تذکرہ ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران ایم کیوایم کے رکن اقبال محمد علی نے جب یہ معاملہ اٹھایا کہ قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑی ان فٹ ہوگئے ہیں، کرکٹ بورڈ نے ان فٹ کھلاڑی کیوں بیجھے؟ تو اس کے جواب میں بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر میاں ریاض پیرزادہ نے لطیفہ سنایا کہ ’’ایک سکھ واش روم میں گرگیا، کسی نے پوچھا سردار جی یہ آواز کیسی ہے تو سردار نے جواب دیا، کج نئیں میری بنین ڈگ گئی سی‘‘ ریاض پیرزادہ نے بتایا کہ اس طرح بنیاناں ڈگدیاں رہندیاں نیں تے کھلاڑی وی انجرڈ ہوندے رہندے نیں۔ انھوں نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ورلڈکپ جیتیں نہ جیتیں شاہین بھارتی ٹیم کو ضرور ہرائیں گے، یاسرشاہ اچھی دریافت ہے، یونس خان بڑے میچ کے پلیئر ہیں۔ عباس آفریدی جب گزشتہ دور میں بند ہونیوالی صنعتوں کے حوالے سے جواب دیا تو شازیہ مری نے برجستہ کہا کہ میں یاد کررہی عباس آفریدی پچھلی حکومت میں بھی وزیر تھے۔ ڈپٹی اسپیکر نے تہمینہ دولتانہ کو با آواز بلند بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز پورے ایوان میں گونج رہی ہے جس پر تہمینہ دولتانہ نے جواب دیا کہ ایک وقت تھا میری آواز بہت اچھی لگتی تھی’’ ہن تے آواز وی اچھی نہیں لگدی‘‘ اور ایوان سے اٹھ کر باہر چلی گئیں۔ اسلامی یونیورسٹی، کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ اور زیر تربیت ڈاکٹروں نے اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔ جیمرز کے باوجود مہمانوں کی گیلری میں موبائل فون گونجتے رہے۔



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…