بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیاپر نفرت آمیز اورانتہا پسندانہ مواد کے سدباب کیلئے کوششوں کا آغاز

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سوشل میڈیاپر نفرت آمیز اور انتہا پسندانہ مواد کے سدباب کیلئے سائبر بل 2015میں نئی شقیں شامل کرنے کیلئے کوششوں کا آغاز ہوگیاہے ، جس کے تحت اس جرم کے ارتکاب پر قید سمیت سخت سزائیں دی جاسکیں گی۔ بدھ کو وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی سربراہی میں ہونیوالے پہلے تکنیکی اجلاس کے بعد ایک سرکاری ذریعے نے دی نیوز کو بتایاکہ ہم نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اپنی تجاویز سے متعلق ایک جامع طرز عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لیکن اب یہ دیکھنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر استعمال کنندگان کی آئی ڈینز کی شناخت کیلئے کیا کیا جاتا ہے، کیونکہ ملک میں انتہاپسندانہ اور نفرت آمیز مواد پھیلانے کیلئےجعلی آئی ڈیز کا استعمال کیاجاتاہے۔ اس قسم کے جرائم میں ملوث افراد کیلئے قید و جرمانے کی سزاؤں کی شقیں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ انتہاپسندانہ اور نفرت آمیز مواد کو روکنا قومی ایکشن پلان کا حصہ ہےاور اب اس مقصد کے حصول کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائیگا۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ، قانونی و تکنیکی ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی اور ارکان قومی اسمبلی نے الیکٹرونک کرائم بل 2015کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔ انوشہ رحمان کی صدارت میں اس بل پر جائزلے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے معاونین خواجہ ظہیر احمد،بیرسٹر ظفر اللہ خان ، میجر(ر) طاہر اقبال ، سردار اویس خان لغاری، آئی ٹی کے وفاقی سیکریٹری عظمت علی ، چیئرمین پی ٹی اےٹیلی کام اور محکمہ قانون کے ارکان دیگر آئی ٹی و قانونی ماہرین موجود تھے۔ وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ کمیٹی سائبر بل 2015کا باریک بینی سے جائزہ لے گی تاکہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے تناظر میں اس میں قومی ایکشن پلان سے مطابقت پیدا کی جاسکے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…