ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

چین کے صدر کا رواں سال دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے، چینی وزیرخارجہ

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستانی دورہ پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ چینی صدر رواں سال ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور 9 سال بعد چینی سربراہ مملکت کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چینی عوام کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا، اقتصادری راہ داری، توانائی منصوبے میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے جبکہ پاکستان میں مختلف پروجیکٹس مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور چین کی سوچ ایک ہے اور افغانستان کی تعمیر نو میں ہر طرح سے مدد کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دونوں دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، پاک چین دوستانہ تعلقات کے تناظر میں چینی وزیر کا دورہ اہم ہے اور دونوں ممالک دہشتگردی کے خاتمے پر متفق ہیں اور چینی وزیرخارجہ سے سیاسی سفارتی اور تذویراتی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…