منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

چین نے دہشت گردوں کے خلاف افغان طالبان سے مددمانگ لی

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد:  افغانستان میں امن لانے کیلیے کابل کے ساتھ سرگرم عمل چین نے اپنے جنوبی صوبے سنکیانگ میں شرپسندوں کا داخلہ روکنے کیلئے افغان طالبان سے مدد طلب کرلی ہے۔ چینی حکام نے افغان طالبان سے اپنی ملاقاتوں میں تشویش کا اظہار کیاکہ آپریشن ضرب عضب کے بعد افغانستان میں چھپے کچھ شرپسند چین کے مسلم اکثریتی صوبے میں داخل ہوکر وہاں امن وامان کامسئلہ پیداکرسکتے ہیں۔ چینی حکام اورافغان طالبان کی جاری بات چیت سے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین نے افغان طالبان سے مدد مانگی ہے اوران پر زور دیا ہے کہ شر پسندوں کے چین میں داخلے کوروکنے کیلئے سرگرم کردار ادا کریں۔ چینی حکام کاخیال ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی وجہ سے بھاگ کر افغانستان داخل ہونے والے شرپسند افغان طالبان کے رحم وکرم پر ہیں اور ممکن ہے کہ وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دوبارہ نہ آ سکیں اس لئے وہ ایسٹ ترکمانستان موومنٹ میں شمولیت کیلئے چین کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چین کی حکومت افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجوں کے انخلاء کے بعد وہاں ہونے والی پیشرفت سے پریشان ہے۔ چین کوخدشہ ہے کہ افغان طالبان شمالی وزیرستان سے بھاگنے والے دہشتگردوں کوچین کے مسلم علاقوں میں داخلے میں مدددے سکتے ہیں۔اسی لئے چینی حکام نے افغان طالبان سے جاری مذاکرات میں اپنے تحفظات پہنچا دیے ہیں اورانہیںکہا ہے کہ ان عناصرکی سرپرستی نہ کریں۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ قطر میں طالبان اورامریکا کے مابین مذاکرات ٹوٹنے کے بعد چینی حکام افغان طالبان سے رابطے جوڑنے کیلئے سامنے آئے تھے اور اس کامقصد افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد جنگ سے تباہ حال ملک میںقیام امن اوراستحکام لانا تھا۔چینی حکومت اور افغان طالبان میں بات چیت میںچین کے تحفظات دورکرنے کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…