پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سینیٹ الیکشن ، آصف زرداری کا اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے ، آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر امین فہیم نے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کی توثیق کر دی ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے ۔ وہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انہیں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی گائیڈ لائن دی جائے گی ۔ ادھر آصف زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے بھی پارٹی قائدین کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری کی چینی وزیر خارجہ کے ساتھ 12 فروری کو اسلام آباد میں ملاقات کا بھی امکان ہے ۔ دوسری جانب آصف علی زرداری اور امین فہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کی ۔ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر نے ٹکٹوں کے لیے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کی توثیق کر دی ۔ امین فہیم جرمنی سے علاج کے بعد دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے ناراضگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…