جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی میں اضافہ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن ) ملکہ کوہسار مری، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ملک کے بالائی علاقں ایبٹ آباد، نتھیا گلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ

جاری ہے۔ ان علاقوں میں اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ سرن ویلی میں بھی برف باری نے مناظر کا روپ بدل دیا ہے۔سیاحتی مقامات شوگراں اور کاغان ویلی میں تین سے چار فٹ تک برف پڑی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ ، شانگلہ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع شگر اور گردونواح میں رواں موسم کی تیسری برف باری ہوئی۔ آزاد کشمیر میں وادی لیپا میں رات سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برف باری کے باعث وادی لیپا کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ وادی نیلم میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔دوسری جانب ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا ہے کہ گلیات میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان جی ڈی اے نے کہا ہے کہ سیاح دوران برف باری غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔ پھسلن کے باعث سڑک بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سیاح دوران سفر تیز رفتاری سے گزیز کریں۔ترجمان جی ڈی اے کے مطابق دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں۔ سیاح صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔ مقامی آبادی اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…