منگل‬‮ ، 24 جون‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں اور برفباری، آئندہ چند دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی‎

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعدسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے منگل تک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔کل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخو ا، خطہ پوٹھوہار، کشمیراور گلگت بلتستان میں

جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندچھاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ کے روز پاکستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھندرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز اتوار ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا بھی امکان ہے۔ جبکہ بروز سوموار پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بروز منگل 24نومبر کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیراور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کاامکان ہے۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…