بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بشری بی بی اور عمران خان کی بہنوں کی رہائی بارے رانا ثنا اللہ کا بڑا انکشاف

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور ان کی زیرحراست بہنوں کی رہائی ممکن ہے

جبکہ خیبرپختونخوا ہ میں نظر بند افراد کو بھی رہا کیا جاسکتا ہے، حکومت کا کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں البتہ بعض لوگوں کے ساتھ کبھی کبھار دعا سلام ہوجاتی ہے،حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور نئی سیاسی تبدیلی سے متعلق خبریں محض افواہیں ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ لوگ ہر وقت اپنی سی وی لے کر بیٹھے رہتے ہیں اور بہترین متبادل بننے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم اس میں کوئی برائی نہیں۔چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی وزیر نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس الزامات کے کوئی ثبوت نہیں۔ چوہدری سالک نے دعوی کیا کہ کرپشن سے الماریاں بھر گئی ہیں لیکن ثبوت کوئی نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنی کہانی لے کر بیٹھا ہے، چوہدری سالک نے بھی ایک بات کی، لیکن جب ان کے پاس ثبوت نہیں تو ایسی باتیں کہاں سے سنیں؟ یقینا یہ باتیں ادھر ادھر سے آتی ہیں،وفاقی وزیر جب اس طرح کے بیانات دے گا تو اس کا جواب بھی آئے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ایک روپے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں تاہم چوہدری سالک پنجاب حکومت کے لیے کوئی خطرہ یا چیلنج نہیں ہیں۔ ملک میں افواہ سازی کا ماحول ہر وقت گرم رہتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے طیارے کی خریداری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جہاز صوبائی حکومت نے اپنے اکائونٹ سے خریدا ہے اور اب یہ پنجاب حکومت کا اثاثہ ہے۔مریم نواز نے جہاز اپنی ذات کے لیے نہیں خریدا، جہاز دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلی کے پاس بھی موجود ہیں، کیا پنجاب کا اتنا بجٹ نہیں کہ وہ بھی اپنا طیارہ رکھ سکے؟۔نئے سیاسی انتظام اور 12 صوبے بنانے سے متعلق خبروں پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے اور 12 صوبوں کی خبر دینے والے یہ نہیں بتاتے کہ انہیں یہ اطلاع کہاں سے ملی؟12 صوبے بنانے کی بات کسی وزیر نے نہ کابینہ میں نہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اور نہ ہی پارلیمنٹ میں ہوئی ہے،جب تک یہ تجویز درست فورم پر نہیں آتی، یہ محض افوا اور قیاس آرائی ہے۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کسی محاذ آرائی میں شامل نہیں ہونا چاہتی،خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا ہ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نئے انتظامی سیٹ اپ کی مدد کریں۔



کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…