منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان کا فضا سے فضا میں مار کرنے والے ’میزائل فاز‘ کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے دفاعی شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر تیار کیے گئے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاز‘ کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ مکمل کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی اور فضائی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل ’فاز‘ طویل فاصلے سے دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی آپریشنل استعداد اور دفاعی قوت میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کی کامیاب آزمائش ملکی دفاعی صنعت میں تکنیکی ترقی اور خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے۔ اس فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔ میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے میں ملکی سائنسدانوں اور انجینئرز نے کلیدی کردار ادا کیا۔میزائل ’فاز‘ کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…