بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

فارم 45 کا بندوبست آپ کو کرنا ہے فارم 47 کا میں خود کرلوں گا: بلاول بھٹو

datetime 1  جون‬‮  2026 |

شگر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پچھلی بار میری 9 سیٹوں کو چوری کیا گیا،

امید ہے ہماری کوئی سیٹ اس بار چوری نہیں ہو گی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی ہمار امطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں، آپ کو فارم 45 ہاتھ میں لے کر واپس جانا ہے، آپ نے میرا ساتھ دینا ہے، فارم 47 کا بندوبست میں خود کروں گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ گلت بلتستان کے عوام کو ان کا حق دلوانا ہے، ہمیں گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت دلانا ہے، جب گلگت بلتستان اور پاکستان کا الیکشن ساتھ ہوگا تو پھر صحیح معنوں میں حقِ حاکمیت یقینی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے الیکشن اسی وقت ہوں جب پاکستان میں جنرل الیکشن ہوں، آج شگر کے عوام کے پاس واپس آیا ہوں، 3 نسلوں سے گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آ رہے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جو ہمیں مٹانا چاہتے تھے یہاں کے عوام کی وجہ سے ان کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، شہید ذوالفقار بھٹو نے سب سے پہلے عوام کے لیے جدوجہد کی اور حقوق دلائے تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پہلا متفقہ آئین دلوایا تھا، آپ نے قائدِ عوام کا ساتھ دیا، قائدِ عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا اور گلگت بلتستان کے کمزور عوام کا ساتھ دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پسماندہ طبقوں کی نمائندگی کی،

پاکستان ایٹمی قوت بن کر آج دنیا کے سامنے مضبوط ہو کر کھڑا ہے، قائدِ عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے پر عمل بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر یہاں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں، آپ نے پیپلز پارٹی کو کبھی مایوس نہیں کیا، پچھلی بار ہمارا پرجوش استقبال کیا گیا، میں تو پوری پی ڈی ایم کو ناراض کر کے آپ کے پاس آیا تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر شگر کے عوام کو اختیار دیا جائے گا تو یہاں کے عوام معاشی طور پر ترقی کریں گے، اسلام آباد والے سمجھتے ہیں کہ ہر چیز ان کی ہے، جو کام 90 کی دہائی میں کرنا تھا وہ کام 2015 میں شروع کیا، تھرکول واحد ہے جہاں اختیار صوبے کے وزیرِ اعلی کے پاس ہے، جس سے پہلے تھر پارکر کے عوام، پھر سندھ اور پورے پاکستان کا فائدہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…