اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

انمول پنکی کے نیٹ ورک میں ہمارے کچھ ہیروز اور اداکار بھی ہیں ، شرجیل میمن کا انکشاف

datetime 15  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) شرجیل انعام میمن نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند معروف شخصیات بھی شامل ہیں، تاہم حکومت کسی بااثر فرد کو رعایت نہیں دے گی۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلسل محنت اور خفیہ کارروائیوں کے بعد انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے پورے نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے صوبے سے منشیات کے خاتمے کو ترجیحی مشن قرار دیا ہے اور اس حوالے سے فریال تالپور کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ اگر کسی بااثر شخصیت یا معروف اداکار کا تعلق اس نیٹ ورک سے ثابت ہوا تو اسے بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے اراکین کے ڈرگ ٹیسٹ کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حساس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن چاہتی ہے تو تمام اراکین اسمبلی اپنے ٹیسٹ کروانے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، جبکہ معاشرے میں منشیات کا مسئلہ خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔سینئر وزیر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ سندھ حکومت آئس، کوکین اور دیگر منشیات کے کاروبار کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گی اور پورے نیٹ ورک کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…