اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

ڈی آئی خان (این این آئی)ڈی آئی خان میں محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

سی ٹی ڈی ڈیرہ ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ڈی آئی خان میں محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا نے حساس اداروں کی مصدقہ اطلاع پر شیخ یوسف خیمہ بستی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا ، سی ٹی ڈی کی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران خاتون کو حراست میں لیا ۔حکام کے مطابق گرفتار خاتون خارجی کمانڈر کی تربیت یافتہ رہی جبکہ خودکش حملے کیلئے جیکٹ اور ہدف خارجی کمانڈر کی جانب سے فراہم کیا جانا تھا ۔ کارروائی کے دوران خاتون کے قبضے سے 30بور پستول بمع کارتوس، دو موبائل فونز، ٹیبلٹ، پاور بینک اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

موبائل فونز سے کالعدم تحریک سے رابطوں اور خودکش حملے کیلئے رضامندی سے متعلق معلومات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…