بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کی اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقلی کا فیصلہ

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرکے اسلام آباد کی نئی جیل میں رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر اسلام آباد جیل اور اس سے ملحقہ ہاسٹل کا دورہ کیا اور تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔بعدازاں وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے لیے یہ اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی فورس پہلے موجود نہیں تھی، تاہم تین ماہ قبل شروع کیا گیا چھ ماہ کا تربیتی کورس دن رات محنت کے بعد نصف مدت میں مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے تربیت فراہم کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور بتایا کہ اسلام آباد کے ٹریننگ اداروں کو جدید بنانے کا عمل جاری ہے تاکہ مستقبل میں دیگر مقامات سے بھی اہلکار یہاں تربیت حاصل کر سکیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نئی جیل کی تعمیر مکمل ہوتے ہی عمران خان کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا، جو تقریباً دو ماہ میں تیار ہو جائے گی۔ ان کے بقول جیل میں طبی سہولتیں بھی میسر ہوں گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ سزا اسلام آباد کی عدالت نے سنائی ہے، اس لیے قانونی تقاضوں کے مطابق انہیں اسی شہر کی جیل منتقل کیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…