جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

آپریشن سندور میں بھارتی فتح محض اسٹیج شدہ بیانیہ تھی، عالمی جریدے کی چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی )بین الاقوامی جریدے نیویارک ریویو آف بکس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بھارت کی موجودہ حکومتی پالیسیوں، سرکاری بیانیے اور اعداد و شمار پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔معروف مصنف کرسٹوفر ڈی بیلیگ کے مضمون ”ہائپ اینڈ فراڈان انڈیا”میں دعوی کیا گیا ہے کہ مودی حکومت ترقی، معیشت، جنگ اور جمہوریت جیسے حساس معاملات میں مبالغہ آمیز دعوں اور مسخ شدہ اعداد و شمار پر انحصار کر رہی ہے۔مضمون کے مطابق بھارت میں معاشی اور انتخابی شفافیت کمزور ہو چکی ہے اور عوام کو ریاستی بیانیے کے ذریعے ایک مختلف تصویر دکھائی جا رہی ہے۔ مصنف کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کا پیش کردہ شائننگ انڈیا دراصل دعوں، تشہیر اور اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند پالیسیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

مضمون میں جنگ کے پہلو کو سب سے زیادہ چونکا دینے والا قرار دیا گیا ہے، جہاں آپریشن سندور میں بھارت کی مبینہ فتح کو محض ایک اسٹیج شدہ بیانیہ قرار دیا گیا۔ نیویارک ریویو آف بکس کے مطابق گزشتہ برس مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران متعدد بھارتی طیارے گرائے گئے، جسے ماہرین نے پاکستان کی حالیہ دہائیوں کی سب سے بڑی علامتی کامیابی قرار دیا۔مصنف کے مطابق بھارتی عوام کو ایک منظم شو کے ذریعے کامیابی کا تاثر دیا گیا اور یوں جنگ کو بھی ایک سیاسی تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست نے ترقی، غربت کے خاتمے، روزگار اور جمہوریت جیسے بنیادی معاملات میں حقائق کے بجائے بیانیوں اور منتخب اعداد و شمار کو مرکزی حیثیت دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…