بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

ڈیرہ اسمٰعیل خان،فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک، میجر سبطین شہید

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025 |

ڈیرہ اسماعیل خان /راولپنڈی(این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کی گئی ایک کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنة الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر سبطین حیدر شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) 8 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے جنرل ایریا درابن میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں اطلاع تھی کہ بھارتی پراکسی گروہ فتنة الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج موجود ہیں۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع کوئٹہ کے رہائشی 30 سالہ میجر سبطین حیدر بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے صفائی کی کارروائی جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے مٹانے کے عزم پر قائم ہیں اور ہمارے بہادر بیٹوں کی ایسی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درابن میں ‘فتنہ الخوارج’ کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔صدر مملکت آصف زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جو ملک کے دفاع میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔صدر زرداری نے کہا کہ میجر سبطین نے وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کر کے عظیم مثال قائم کی، انہوں نے شہید افسر کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسر اور جوان دن رات وطن کے دفاع کے لیے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اور پوری قوم مسلح افواج کے جذبے اور بہادری پر فخر کرتی ہے، وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔انہوںنے کہاکہ قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…