بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان نےخیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ پارٹی نے سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پہلی بار پی کے-70 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ ماضی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) خیبر پختونخوا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
سہیل آفریدی موجودہ صوبائی حکومت میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، بعد ازاں کابینہ میں ردوبدل کے دوران انہیں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم (ہائر ایجوکیشن) بنایا گیا۔
اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب، علی امین گنڈا پور نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ “وزارتِ اعلیٰ میرے لیے پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب وہ کہیں گے تو میں فوراً یہ عہدہ چھوڑ دوں گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “اگر قیادت ہدایت دے گی کہ وزارت چھوڑ دوں تو میں بغیر کسی تردد کے اس پر عمل کروں گا۔”



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…