جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید

datetime 8  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل، سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت 11 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ آپریشن بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہ “فتنۃ الخوارج” کے ٹھکانے پر کیا گیا، جس میں 19 دہشتگرد مارے گئے۔

شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف فرنٹ لائن پر اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، جب کہ میجر طیب راحت نے بھی بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے حوصلے بلند کرتی ہیں اور یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…