منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

’اسرائیلی بدنام زمانہ جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے‘، مشتاق احمد

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (نیوز ڈیسک ) اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ چکے ہیں۔ مشتاق احمد کے مطابق انہیں پانچ دن تک اسرائیل کے صحرائی علاقے میں واقع بدنام زمانہ نیگیو ڈیزرٹ جیل میں رکھا گیا، جہاں قیدیوں کے ساتھ انتہائی سخت سلوک کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ قید کے دوران ہاتھ پیچھے باندھ دیے گئے، آنکھوں پر پٹیاں چڑھا دی گئیں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈال دی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں پر کتے چھوڑے گئے، بندوقوں کا رخ ان کی جانب کیا گیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مشتاق احمد کے مطابق جیل میں ہوا، دوا اور پانی جیسی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں تھیں، جس کے خلاف انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ تین دن تک بھوک ہڑتال کی۔اپنے پیغام میں مشتاق احمد نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور وہ غزہ کے عوام کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ظالموں کو انجام تک پہنچائیں گے اور اسرائیلی ناکہ بندی کو بار بار توڑیں گے۔”



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…