واشنگٹن (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام پر ٹرمپ سے کوئی اتفاق کیا ،نہ ہی یہ بات کسی معاہدے میں درج ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے غزہ کے 20نکاتی امن منصوبے پر پریس کانفرنس میں علی الاعلان اتفاق کیا تھا،تاہم مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے وطن پہنچتے ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام پر ٹرمپ سے کوئی اتفاق نہیں کیا اور نہ ہی یہ بات کسی معاہدے میں درج ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نہ صرف فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے بلکہ اسرائیلی فوج بھی غزہ کے بیشتر حصوں میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گی۔