جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے واضح کہا تھا آپ چاہے میری پوری فیملی کو اٹھا لیں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا’ علیمہ خان

datetime 4  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کہا تھا کہ آپ چاہے میری پوری فیملی کو اٹھا لیں لیکن میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح میرے بیٹوں کو اٹھایا گیا یہ افسوسناک ہے ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے تو بزرگوں کے بھی خفیہ ٹرائل کیے گئے اور حسان نیازی سمیت دیگر کارکنان کو سزائیں دی گئیں، حسان نیازی کو تو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت صرف القادر ٹرسٹ میں گرفتار ہیں۔صحافی کے اس سوال کے کہ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ملک جتنے سوشل میڈیا اکائونٹس چل رہے ہیں ان کے پیچھے علیمہ کے بیٹے ہیںکا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اس طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے،عمران خان نے تو اس کو پہلے ہی پارٹی سے نکال دیا ہے اب وہ کسی اور پارٹی میں چلے جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…